ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو:پرمٹ کے ساتھ گوشت لے جانے والے پر حملہ کے سلسلے میں 5ملزمین گرفتار

منگلورو:پرمٹ کے ساتھ گوشت لے جانے والے پر حملہ کے سلسلے میں 5ملزمین گرفتار

Mon, 22 Jun 2020 12:25:30    S.O. News Service

منگلورو،22؍جون (ایس او نیوز) کودرولی قصائی خانے سے کنکن ناڈی مارکیٹ میں پرمٹ کے ساتھ گوشت لے جانے والے ٹیمپو پر کل جو حملہ کیا گیا تھا اس ضمن میں پولیس نے آج 5ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ کل صبح کے وقت ہائی لینڈ ہاسپٹل سے قریب گوشت لے جارہے ٹیمپو پر ایک گینگ نے حملہ کیا تھا اورراشد نامی ڈرائیور کی پیٹائی کے علاوہ ٹیمپو کو نقصان پہنچنے اور 200کلو گرام بیف پر کیروسین انڈیل کر اسے ناقابل استعمال کردیا تھا۔جس کی شکایت پولیس میں درج کروائی گئی تھی۔

 اب اس معاملے میں کدری پولیس نے جن پانچ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی شناخت دکشیت کمار (19سال)،راجو پجاری (19سال)، سنتوش کمار (31سال)، بالاچندرا (28سال) اور رکشیت (22سال) کے طور پر کی گئی ہے جو منگلورو کے مختلف علاقوں کے رہنے والے ہیں۔


Share: